اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف سے تین طلاق کامقابلہ دروپدي
کے چيرهرن سے کرنے کی بات پر مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ
مسلم خواتین کو انصاف ملنا ہی چاہئے اور مرکزی حکومت اس معاملے پر بہت حساس
ہے ۔انہوں
نے کہا کہ حکومت کی حساسیت کا نتیجہ جلد ہی دیکھنے کو ملے گا۔مدھیہ پردیش کے گنا میں کل نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران انہوں نے رام
مندر کی تعمیرسے متعلقہ سوال پر کہا کہ فی الحال یہ معاملہ سپریم کورٹ میں
ہے، لیکن مندر کی تعمیر ہونی چاہئے۔